ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نتیش کمار سے ہوئی ملاقات پر تیجسوی یادونے کہا،پارٹی نے کہاتواستعفیٰ دوں گا

نتیش کمار سے ہوئی ملاقات پر تیجسوی یادونے کہا،پارٹی نے کہاتواستعفیٰ دوں گا

Thu, 20 Jul 2017 11:26:12    S.O. News Service

پٹنہ، 19؍جولائی(ایس ا نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کے بعد نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے کہاہے کہ نتیش کمار کے ساتھ منگل کوعام ملاقات ہوئی۔اس سلسلے میں جیسی باتیں میڈیا میں کہی جا رہی ہیں ویسا کچھ نہیں ہے۔جب ان سے پوچھاگیاکہ کیا نتیش کے کہنے پراستعفیٰ دیں گے تو انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیں پارٹی اراکین کالیڈرمنتخب کیاہے۔پارٹی جیسا کہے گی ویساکروں گا۔اس مسئلے پرعوام کوصفائی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کے درمیان جاؤں گا اور ساری بات بتاؤں گا۔اس سوال کے جواب میں تیجسوی یادو نے کہاکہ کیمپ آفس سے فائل نمٹا رہا ہو۔مجھ پرہوئے کیس پر میڈیا سے بات کرتا رہوں گا۔اس کا بہار حکومت کے کام کاج سے اس کا لینا دینا نہیں ہے۔


Share: